وزیراعظم محمد شہباز شریف یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے بعد وطن واپسی کے لئے لندن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے بعد وطن واپسی کے لئے نیویارک سے لندن روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم نے پانچ روزہ مصروف دورے کے دوران 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں علاقائی اور عالمی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے بعد وطن واپسی کے لئے نیویارک سے لندن روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم نے پانچ روزہ مصروف دورے کے دوران 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں علاقائی اور عالمی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے پاکستانی امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کی اور ملک میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے بھی ملاقات کی جن کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے،وہ 31 دسمبر 2026 کو اپنی 5 سالہ مدت مکمل کررہے ہیں ۔

یواین جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان کے حصے کے دریائوں کا پانی روکے جانے،رکاوٹ ڈالنے یا اس کا رخ بدلنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی عمل تصور کیا جائےگا۔