وزیراعظم محمد شہباز کا قلات و گوادر میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ،پسنی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش

وزیراعظم محمد شہباز کا قلات و گوادر میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ،پسنی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش

لاہور ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات اور گوادر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین اور​پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ​میجر وجاہت وحید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے۔​وزیراعظم نے شہید میجر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔انہوں نے ​اپیکس کمیٹی کے وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرست یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔