اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےواقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان …
وزیراعظم نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی، تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےواقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
انہوں نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراعظم نے واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








