وزیرآباد۔ 03 فروری (اے پی پی):وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی طرف سے صنعتوں کی بحالی کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے صنعتی اور تجارتی شعبہ کی ترقی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گےتاکہ …
وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی قابل ستائش ہے، سید مظاہر حسین زیدی
وزیرآباد۔ 03 فروری (اے پی پی):وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی طرف سے صنعتوں کی بحالی کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے صنعتی اور تجارتی شعبہ کی ترقی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گےتاکہ اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں اور لوگ خوشحال ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمٰن ، نائب صدر راشد بھٹہ، ایگزیکٹیو ممبران محمد نواز چیمہ، ایاز احمد، سبحان رشید، عبدالحمید،عبدالرشید کلیر
ابوبکر فاروق مرزا، ظفر حسین زیدی ، انصر جاوید تارڑ جنرل سیکریٹری سید ثمر رضا بھی موجود تھے۔ صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس کا قیام ضلع بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے ایک نعمت ہے جبکہ یہ چیمبر ضلع بھر کی ترقی کا دروازہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع بھر کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی قابل ستائش ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اس موقع پر فاؤنڈر صدر ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چیمبر کے قیام کے سلسلہ میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔









