وزیراعظم  کی کھیلوں میں 405کلوگرام کا وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر کو مبارکباد

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 405کلوگرام کا ریکارڈ وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ویٹ لفٹر کو “ویل ڈن بٹ صاحب ” لکھ کر شاباش دی ہے۔