وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی دفعہ وفاقی حکومت نے سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو سمجھا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بل پر کام کر رہے ہیں جس کے پاس ہونے کے بعد پاکستان عالمی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا، پاکستان میں ماحول دوست، ذمہ …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی دفعہ وفاقی حکومت نے سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو سمجھا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بل پر کام کر رہے ہیں جس کے پاس ہونے کے بعد پاکستان عالمی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا، پاکستان میں ماحول دوست، ذمہ دارانہ اور دیرپا سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مقبول سیاحتی منزل کے طور پر روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 27 ستمبر کو ہر سال عالمی سیاحتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ رواںسال اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے فروغ سیاحت کی جانب سے اس دن کا موضوع ”سیاحت اور روزگار؛ بہتر مستقبل سب کیلئے“ تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت غربت مٹانے کا براہ راست اور مو¿ثر ترین ذریعہ ہے، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وہ حکومت گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے مل کر ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ویزہ پالیسی میں نرمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، بلین ٹری سونامی اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سیاحتی درجہ بندی میں تین درجہ کی بہتری ہوئی ہے۔