اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں گرین فورس کے سربراہ بلال حق اور کریم خان آفریدی ویلفیئر فاونڈیشن کی چئرپرسن کرسٹینا وان سپرلنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سربراہ گرین فورس اور چئرپرسن کریم خان آفریدی ویلفیئر فاونڈیشن سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں گرین فورس کے سربراہ بلال حق اور کریم خان آفریدی ویلفیئر فاونڈیشن کی چئرپرسن کرسٹینا وان سپرلنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلال حق نے اسلام آباد انوائرمنٹ کمیشن 2015ءسے متعلق مشیر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ گرین فورس کے ممبران نے کہا کہ اسلام آباد انوائرمنٹ کمیشن کی رپورٹ آنے کے باوجود گذشتہ ادوار میں ماحول کی بہتری کےلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کے نتیجہ میں ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے۔








