وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد سے سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور سعودی عرب کیلئے موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ پیر کو سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور سعودی عرب کیلئے موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ پیر کو سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات کی، سعودی وفد کی سربراہی سعودی عرب کے توانائی کے وزیر احمد حامد الغامدی کررہے تھے۔ وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق سعودی وفد مختلف اعلیٰ سعودی حکام پر مشتمل ہے جس میں سعودی ارامکومیدل اور اے سی ڈبلیو اے پاور کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ سعودی ٹیم پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مل بیٹھ کر تکنیکی امور کا جائزہ لے گی ۔

مزید خبریں