اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمیٹی کا 30واں اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس کا انعقاد انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے کیا تھا۔ اجلاس میں مقامی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مینوفیکچرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان آٹوموٹو …
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمیٹی کا 30واں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمیٹی کا 30واں اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس کا انعقاد انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے کیا تھا۔ اجلاس میں مقامی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مینوفیکچرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس مینوفیکچررز، وزارت صنعت و پیداوار، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پلاننگ کمیشن آف پاکستان، وزارت سائنس سمیت وزارت تجارت، معروف کار مینوفیکچررز، ٹرک اور بس مینوفیکچررز اجلاس میں شریک ہوئے۔ پاما کے ایک سوال کے جواب میں مشیر برائے صعنت و پیدوار، تجارت و ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ای وی پالیسی کاروبار کے قواعد کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کا ڈومین ہے اور ای ڈی بی کو ای وی پالیسی کے سیکرٹریٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ای ڈی بی کو پالیسی کی تیاری اور ایک ماہ کے عرصہ میں پہلا ڈرافٹ پیش کرنے کا اختیار دیا ہے۔ تمام آٹوموٹو سیکٹر نے وزیراعظم کے مشیر کی اس بات پر تسلی کا اظہار کیا کہ یہ کام ایک تکنیکی تنظیم کے حوالے کیا گیا ہے جو کہ آٹوموٹو سیکٹر کے فروغ کےلئے کام کرنے والا سب سے زیادہ متعلقہ ادارہ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے زور دیا کہ ای وی مینوفیکچرنگ سمیت ہر پالیسی میں ”میک ان پاکستان“ کی حمایت کی جائے گی، درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ آٹوموٹو سیکٹر کی جانب سے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داﺅد کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔








