وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے ہی کرپشن کے خلاف ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی خواہ وہ تعداد میں 100 ہوں یا 1000۔ پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے ساتھ ایک …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے ہی کرپشن کے خلاف ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی خواہ وہ تعداد میں 100 ہوں یا 1000۔ پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں ہدایات جاری کیں کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں