پشاور۔ 23 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا کہ ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں سمگل ہوتی ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی …
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، اختیار ولی خان

مزید خبریں
پشاور۔ 23 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا کہ ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں سمگل ہوتی ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ منشیات سمگلنگ کے راستے بند کریں۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مشیر اطلاعات سے پریس کانفرنس کرائی کہ ایسا نہیں لیکن دوسری جانب وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، مکروہ دھندے سے کمائے جانے والے پیسے ریاست کیخلاف استعمال ہوتے ہیں اور یہی پیسہ دہشت گردی کےلئے بھی استعمال ہوتا ہے،منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ منشیات کا پیسہ گولہ باردو کی تیاری کےلئے استعمال ہوتا ہے۔








