لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی نے فلپائنی سرمایہ کاروں …
وزیراعلیٰ مریم نواز سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش،مکمل تعاون اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے فلپائن کو 2026 کی آسیان چیئرمین شپ کے لیے مبارکبادبھی دی۔ وزیر اعلی نے فلپائن میں حالیہ زلزلوں اور طوفان سے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فلپائن کے عوام کیساتھ کھڑا ہے۔فلڈز اور ٹائفونز نے پاکستان اور فلپائن دونوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوستی 76 برسوں پر محیط ایک مضبوط اور باوقار رشتہ ہے۔
لاہور اور پنجاب کی سرزمین اپنے دروازے ہمیشہ دوست ممالک کیلئے کھلے رکھتی ہے۔پاکستان اور فلپائن کے درمیان روحانی و تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور ہم آہنگی ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔پاکستان اور فلپائن کے مابین 25 ایم او یوز اور 2022 کے دفاعی تعاون کا معاہدہ تعلقات کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ لوس اینڈ ڈیمج فنڈ کی تشکیل میں پاکستان اور فلپائن کا کردار قابلِ فخر ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ فلپائن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہارت سے پنجاب ادارہ جاتی تبادلوں کے ذریعے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان پائیدار امن اور ڈی ریڈیکلائزیشن کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے،60 فیصد قومی جی ڈی پی اسی صوبے سے بنتی ہے۔آئی ٹی،توانائی،زراعت،فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آٹو پارٹس،لاجسٹکس اور کنسٹرکشن سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ایس آئی ایف سی اور پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور پالیسی استحکام فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، ٹیکس مراعات اور کسٹمز سہولتیں میسر ہیں۔پاکستان دفاعی تربیت،جوائنٹ مشقوں، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ہزاروں فلپائنی پاکستان میں اور بڑی تعداد میں پاکستانی فلپائن میں رہتے ہیں جو باہمی دوستی کو مضبوط بناتے ہیں۔لاہور کا یونیسکو کرییٹیو سٹی اور ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز ثقافتی اورسیاحتی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔پاکستان اور فلپائن دوستی،اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔پنجاب ہر شعبے میں باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔








