وہاڑی۔23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) وہاڑی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لیز لیولر پروگرام 2025-26 کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں خواہشمند کاشتکار اور سروس پرووائیڈرز 26 جنوری 2026 بروز پیر شام 4 بجے تک اپنی درخواستیں لازمی جمع کروائیں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا …
وزیراعلیٰ پنجاب لیز لیولر پروگرام 2025-26، کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کیلئے فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی کا اعلان

مزید خبریں
وہاڑی۔23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) وہاڑی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لیز لیولر پروگرام 2025-26 کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں خواہشمند کاشتکار اور سروس پرووائیڈرز 26 جنوری 2026 بروز پیر شام 4 بجے تک اپنی درخواستیں لازمی جمع کروائیں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے یہ فارم مفت بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، خواہشمند افراد مکمل درخواست بمعہ مطلوبہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) کے دفتر میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں، محکمہ زراعت (اصلاح آبپاشی) کا دفتر اتوار کے روز بھی کھلا رہے گا اور اس دن بھی شام 4 بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔








