وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت زیادہ گندم پیداوار مہم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سیلاب زدگان میں گندم کے بیج تقسیم

وہاڑی ۔ 07 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زیادہ گندم پیداوار مہم کے تحت فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ریجنل آفس وہاڑی کی جانب سے سونا سینٹر میلسی میں سیلاب زدگان میں گندم کے بیج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (ایگریکلچر ایکسٹینشن) میلسی سید امتیاز حسین شاہ تھے۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو گندم کی …

وہاڑی ۔ 07 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زیادہ گندم پیداوار مہم کے تحت فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ریجنل آفس وہاڑی کی جانب سے سونا سینٹر میلسی میں سیلاب زدگان میں گندم کے بیج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (ایگریکلچر ایکسٹینشن) میلسی سید امتیاز حسین شاہ تھے۔

اس موقع پر کاشتکاروں کو گندم کی بروقت اور بہتر کاشت کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی ہدایت کی گئی۔ سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ کاشتکار اپنے وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لائیں، بروقت کاشت اور محنت سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں کو معیاری گندم بیج کی فراہمی کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

ریجنل منیجر ایف ایف سی وہاڑی عنایت اللہ میمن نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے کاشتکار نہ صرف اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں بلکہ ملکی خودکفالت میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیکشن منیجر ایگری سروسز ایف ایف سی ڈاکٹر ساجد فرید نے کہا کہ کھادوں کا متوازن استعمال گندم کی بہتر پیداوار کے لیے ناگزیر ہے اور جدید زرعی رہنما اصولوں پر عمل درآمد ہی کامیاب فصل کی ضمانت ہے۔

مزید خبریں