وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب کاشتکاروں کے لیے اہم ہدایات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب کاشتکاروں کے لیے اہم ہدایات جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب کاشتکاروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب قرارپانے والے کاشتکاروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ الاٹمنٹ لیٹروصول کرنے اور اپنےحصے کی رقم جمع کروانے کی تاریخ میں آخری بار 15مئی 2026 تک توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام کامیاب کاشتکار حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کریں اور اپنے واجب الادا حصے کی رقم بروقت جمع کروائیں۔ بصورتِ دیگر مقررہ مدت کے بعد رقم جمع نہ کروانے والے کاشتکاروں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا زرعی ہیلپ لائن0800-17000پر کال کی جا سکتی ہے۔








