وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے کامیاب کاشتکار 6 مارچ تک رقم جمع کروادیں، ڈائریکٹر زراعت توسیع

فیصل آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب قرار پانے والے کاشتکار الاٹمنٹ لیٹر وصول کر کے اپنے حصے کی رقم 06 مارچ 2026 تک جمع کروادیں۔ انہوں نے تمام کامیاب کاشتکار حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کریں اور اپنے واجب …

فیصل آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز III کے تحت کامیاب قرار پانے والے کاشتکار الاٹمنٹ لیٹر وصول کر کے اپنے حصے کی رقم 06 مارچ 2026 تک جمع کروادیں۔

انہوں نے تمام کامیاب کاشتکار حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کریں اور اپنے واجب الادا حصے کی رقم بروقت جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعد رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں شامل کاشتکاروں کو فوری طور پر موقع فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) فیصل آباد کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا زرعی ہیلپ لائن 17000-0800پر کال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں