لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز۔III کے تحت اپنی درخواستیں کل20 جنوری2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت50 سے65 ہارس پاور کے جدید ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا …
وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواست طلب

مزید خبریں
لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز۔III کے تحت اپنی درخواستیں کل20 جنوری2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت50 سے65 ہارس پاور کے جدید ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت5 یا5 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کے مالکان اپنی درخواستیں آن لائن www.agripunjab.gov.pk یا https://gts.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن 17000-0800 سے بھی صبح8 بجے سے رات8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں ۔








