وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب امیرعبداللہیان نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔