اقوام متحدہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے تنازعات کا شکار خطوں میں بدلتے اور بڑھتے بے ڈھب خطرات سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مینڈیٹ کو یقینی بنانے اور انہیں درکار وسائل فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر یو این پیس کیپنگ آپریشنز کے حوالے سے ایک …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یو این پیس کیپنگ آپریشنز کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے تنازعات کا شکار خطوں میں بدلتے اور بڑھتے بے ڈھب خطرات سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مینڈیٹ کو یقینی بنانے اور انہیں درکار وسائل فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر یو این پیس کیپنگ آپریشنز کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی ان مشنز میں شامل مردو خواتین اہلکاروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، ہم امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ان اہلکاروں کو خراج عقیدت پےش کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور اس نے دنیا کے 46 ممالک میں تعینات امن مشنز کے لئے گزشتہ 6 عشروں کے دوران 2لاکھ سکیورٹی اہلکار فراہم کئے ہیں جن میں سے 156 بہادروں نے امن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے








