وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 بھارتی حمایت یافتہ سرگرم دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کواپنے بیان میں وزیر داخلہ نے آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور …
وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 بھارتی حمایت یافتہ سرگرم دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کواپنے بیان میں وزیر داخلہ نے آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ہمیں سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور عزم پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے تعاقب کے لیے سکیورٹی فورسز کےغیرمتزلزل عزم کی عکاس ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے مشن میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد ہے۔







