اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سنٹر پرخوارجی دہشتگردوں کےحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے …
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردحملے کی مذمت،3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سنٹر پرخوارجی دہشتگردوں کےحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ وزیرداخلہ نے حملہ آور 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔








