اٹک ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لائیو اسٹاک کارڈ پروگرام کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان ضلعی انتظامیہ و ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات اٹک شہزاد نیاز کھوکھر نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں کسانوں، مویشی پال حضرات، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے …
وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت لائیو اسٹاک کارڈ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری
اٹک ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لائیو اسٹاک کارڈ پروگرام کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان ضلعی انتظامیہ و ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات اٹک شہزاد نیاز کھوکھر نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں کسانوں، مویشی پال حضرات، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
شہزاد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کا مقصد مویشی پال کسانوں کو بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ کارڈ کسانوں کو جدید سہولیات، بہتر پیداوار اور معاشی استحکام کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لائیو اسٹاک کارڈ سے متعلق کسی بھی شکایت یا رہنمائی کے لیے شہری 9211-08000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









