وزیرِ اعظم دورہ برطانیہ مکمل کرکے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک روانہ

لندن۔19ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ برطانیہ مکمل کرکے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک روانہ ہو گئے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہِ برطانیہ مکمل کرکے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لوٹن ایئر پورٹ سے نیو یارک روانہ ہو گئے۔