وزیرِ اعظم شہباز شریف آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی افتتاحی کارروائی میں شرکت کریں گے

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی افتتاحی کارروائی میں شرکت کریں گے جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔وزیراعظم بعد ازاں اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے