وزیرِ اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے فوری بعد سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو پہنچ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی): وزیرِ اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان آمد کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو پہنچ گئے ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے جھاکرو میں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ لی جس کے بعد سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کے دورہ کے موقع پروزیراعظم کی سیلاب متاثرین سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔