وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر غیر رسمی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر غیر رسمی ملاقاتیں

نیویارک ۔22ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں اوران ملاقاتوں میں پاکستان اور ان ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہوئی غیر رسمی ملاقاتوں میں پاکستان اور ان ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔