وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پروسیع تناظر میں تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات کی ہے اورپاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پروسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے

نیو یارک۔24ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات کی ہے اورپاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پروسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجودتھے۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور وسیع تناظر میں خطے کی صورتحال سمیت دیگر امورپر گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں