اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے -143 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد طفیل جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لیگی امیدوار کی کامیابی کا کریڈٹ قائد محمد نواز شریف کے ویژن ، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد طفیل جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے -143 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد طفیل جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لیگی امیدوار کی کامیابی کا کریڈٹ قائد محمد نواز شریف کے ویژن ، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کو جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلاشبہ این اے -143 میں فتح سے عوام نے مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ محمد طفیل جٹ اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے شب و روز محنت کریں گے۔








