وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما مسلم لیگ (ن )ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔