اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی ۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی ۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔بلاشبہہ NA-129 میں فتح سے عوام نے مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد نعمان اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت میں شب و روز محنت کریں گے۔








