وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس سے جمعرات کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، ثقافتی روابط کے استحکام اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب کی تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سے ملاقات، تجارت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
بنکاک۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس سے جمعرات کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، ثقافتی روابط کے استحکام اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالم بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ملاقات میں دونوں جانب سے اعلی سطح کے روابط اور دوروں کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر روابط بھی شامل ہیں۔








