وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب کی علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی قیادت سے ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، نقد رقم کے بغیر معیشت کے فروغ اور سماجی تحفظ کی …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، نقد رقم کے بغیر معیشت کے فروغ اور سماجی تحفظ کی رقوم اور ہدفی سبسڈیز کی شفاف فراہمی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

وزیرِ خزانہ نے دراز اور علی بابا ڈاٹ کام کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، مقامی برانڈز اور برآمدات کے فروغ کے لئے علی بابا کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے ای کامرس پر ٹیکس کے نظام کو مزید موثر اور متوازن بنانے کے لئے تجاویز پیش کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ ٹیکس نظام میں منصفانہ شرکت اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔فریقین نے پاکستان سنگل ونڈو کے ای کامرس پلیٹ فارم پر کام تیز کرنے اور سرحد پار ادائیگیوں اور برآمدات سے حاصل ہونے والی رقوم کی نگرانی بہتر بنانے پر گفتگوکی۔

کلائوڈ انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور ٹیکس انتظامیہ میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں مربوط ڈیٹا نظام، سائبر سکیورٹی اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں پاکستان پوسٹ کے ڈاک اور پارسل کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور علی بابا کے تجارتی نیٹ ورک کے ذریعے چین کو زرعی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مزید خبریں