وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات، ترقیاتی مالی معاونت اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنےبارے تبادلۂ خیال
وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات، ترقیاتی مالی معاونت اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنےبارے تبادلۂ خیال

مزید خبریں
بنکاک ۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر ڈی کرو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے دستیاب مالی وسائل اور پالیسی فریم ورکس کو قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے عملدرآمد کی استعداد بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے یو این ڈی پی کے امپلیمنٹیشن برج اور ایس ڈی جی انویسٹمنٹ فیئر اور وی 20 پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی فہرست تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مربوط مالی معاونت، مخلوط مالی معاونت، سرکاری و نجی شراکت داری اور یو این ڈی پی و ورلڈ بینک کے درمیان قریبی تعاون سمیت مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض کے بدلے قدرتی ماحول کے تحفظ اور قرض کے بدلے موسمیاتی اقدامات سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور چھوٹے کاروباروں اور کسانوں کے لیے آمدن کی بنیاد پر قرضوں کی فراہمی، ڈیجیٹل مالیاتی سہولتوں اور ضمانتی نظام کو وسعت دینے کی اہمیت اجاگر کی۔
انہوں نے موسمیاتی خطرات کے خلاف بیمہ کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے امکانات بھی بیان کیے، جن میں گلوبل شیلڈ اور پیرامیٹرک انشورنس کے ذریعے تعاون شامل ہے۔







