وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد خطہ کی مجموعی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور بالخصوص راولاکوٹ اور پلندری میں ایک عرصے سے جاری تشویش ناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے اور مسئلے کے پرامن، باوقار اور پائیدار حل کے لیے مؤثر ریاستی کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسن،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ و دیگر ہمراہ تھے۔








