اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے اور راشن مہیا کیا جائے۔ جمعہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو …
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے اور راشن مہیا کیا جائے۔ جمعہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے، راشن مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی کے لیے متبادل انتظام کیا جائے۔ ہر متاثرہ شخص ہر گھر تک امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ متاثرہ علاقوں کو 5 زونز میں تقسیم کر کہ ذمہ داریاں لگائی گئیں ہیں۔








