وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش کیا۔شبیر علی قریشی

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے جس طرح وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر واضع کردیا …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے جس طرح وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر واضع کردیا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر کے ایشو پر درست کہاہے کہ ہم ہتیھار ڈالنے کی بجائے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران بھرپور پذیرائی ملی ہے اور اس بات کو عالمی لیڈروں نے تسلیم کیاہے کہ بھارت نے بدترین جارحیت کشمیریوں پر مسلط کی ہوئی ہے۔ وزیرمملکت شیبر علی قریشی نے کہا اب کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکاہے۔