وزیر اعظم شہباز شریف (آج ) ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کریں گے

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف آج (جمعرات کو) ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔اس موقع پر صوبائی انتظامیہ وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دے گی۔