وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے غیر متزلزل قومی عزم کا مظہر ہیں۔

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے غیر متزلزل قومی عزم کا مظہر ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کیے جو لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا جو درپیش چیلنج کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے غیر متزلزل قومی عزم کا مظہر ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم دراصل ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان قومی سلامتی کے لئے بیش قدر قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور شاندار کارگردگی پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، ملک سے دہشت گردی کی برائی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور قومی حمایت اور پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو دفاعِ وطن کے لیے ہر دم تیار ہے۔

مزید خبریں