وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سفیر کا خیرمقدم کیا،انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور …
وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سفیر کا خیرمقدم کیا،انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لئے موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور پاکستانی شہریوں سمیت متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔








