وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو انٹیلی جنس بیسدڈ آپریشن میں ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔







