وزیر اعظم عمران خان کا پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں عوام کی بہتری پر توجہ دی جس کا نتیجہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو دوبارہ بھاری اکثریت میں …

لاہور ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں عوام کی بہتری پر توجہ دی جس کا نتیجہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو دوبارہ بھاری اکثریت میں منتخب کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومتی اداروں میں عدم سیاسی مداخلت کی روایت ڈالی ہے اور صحت، تعلیم اور پولیس میں عدم سیاسی مداخلت کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج عوام حکومت کی کاکردگی کو بغور دیکھ رہے ہیں اور لوگوں کو آپ سے بے شمار توقعات وابستہ ہیں۔

مزید خبریں