وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اہم اجلاس میں نجکاری کمیشن بورڈ نے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا۔ ترجمان وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 259 واں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گوجرانولہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لئے …
وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اہم اجلاس میں نجکاری کمیشن بورڈ نے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا۔ ترجمان وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 259 واں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گوجرانولہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لئے 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہپری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کی 3 کمپنیاں اور پاکستان کے 6 بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔
ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں کامیاب قرار پائیں جبکہ پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سکیورٹیز کوالیفائی کر گئیں۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے جبکہ الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پری کوالیفائی کرنے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم (وی ڈی آر) کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی اورنجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی منظوری دے دی۔اسی طرح زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی ایل کی نجی کاری کا عمل بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی کاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری فاسٹ ٹریک پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نجکاری کے تمام عمل کو شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا۔








