اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2080 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔گزشتہ سال فروری میں دورہ اسلام آباد کے غیر معمولی دورہ کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 21 …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا عرب جریدے کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2080 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔گزشتہ سال فروری میں دورہ اسلام آباد کے غیر معمولی دورہ کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 21 سوپاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے عرب جریدے کو انٹر ویو میں کہا کہ” ہمیں سعودی عرب کی حکومت سے مکمل تعاون حاصل ہے اور امید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ قیدی بھی جلد سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہو کر پاکستان پہنچ جائیں گے”۔انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے بہترین تعلقات کی بدولت قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے جریدے کو بتایا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں کل 3284 قیدی قید تھے جن میں 1859پاکستانی قونصل خانہ ریاض جبکہ 1425قونصل خانہ جدہ کی حدود میں آتے ہیں۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق خلیجی ممالک میں قید 6880پاکستانی قیدیوں میں سے 2559قیدیوں کو رہا کرالیا گیا ہے۔زلفی بخاری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے 1200،عمان سے 55،کویت سے 18،بحرین سے 17،قطر سے 14 اور عراق سے 10قیدیوں کو گزشتہ سال رہا کرایا گیا۔








