وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن صحتمندو توانا نوجوان نسل ہے جو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے، راجہ محمد حنیف

97
نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ میں انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب گیمز کے مقابلے اختتام پذیر ،نمایاں پوزیشن پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

راولپنڈی۔6دسمبر (اے پی پی):کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں مقابلوں کی اختتامی تقریب شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ تھے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عاصمہ ناز اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی آفتاب اشرف بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنی والی ٹیموں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت ہاکی، فٹبال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور کبڈی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن صحتمند اور جسمانی طور پر توانا نوجوان نسل ہے جو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان گیمز کے تحت پہلے ضلعی سطح پر مختلف گیمز کے مقابلے ہوئے اور بعد میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیموں میں مقابلے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے بہت دلچسپی سے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

راجہ محمد حنیف نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں بہت اہم اور تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں سٹوڈنٹس میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تقسیم بھی شامل ہے اور بہت جلد سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔