وزیر اعلی مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

133
Maryam Nawaz

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا اور کہا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔ وزیر اعلی مریم نوا نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے۔