وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کا چھٹا اجلاس ہوا۔
وزیر بلدیات کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کا چھٹا اجلاس ہوا۔سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود،ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید،ٹیکنیکل ممبرز چودھری جعفر اقبال،علی طارق،سائرہ افتخار اور مظفر اسلام بھی شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر اتھارٹی کے معاملات بالخصوص انسدادِ سموگ اقدامات کو مزید موثر بنانے پر غور کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز (ایف ایم اوز) کے یونیفارم پر باڈی کیم لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلی کی زیر صدارت حالیہ اجلاس کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو سموگ سیزن کے آغاز پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا ہر سطح پر نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ سڑکوں پر گرد اڑانے یا کوڑا جلانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم اوز کا فیلڈ ورکرز کی نگرانی میں بنیادی کردار ہے۔باڈی کیم لگنے سے بیٹسbeats میں نقل و حرکت کی مانیٹرنگ میں آسانی ہوگی۔ اجلاس کے دوران اتھارٹی کے ارکان نے یونین کونسلز کی جیومیپنگ کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت بھی کی۔








