نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے اقوام کی ترقی کے لئے عالمگیر سطح پر تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسملبی کے 73 اجلاس کے موقع پر سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے …
وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے اقوام کی ترقی کے لئے عالمگیر سطح پر تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسملبی کے 73 اجلاس کے موقع پر سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، ملاوی کے صدر آرتھر پیٹر موتھاریکا، عالمی بینک کے صدر جم یونگ کنگ اور اقوام متحدہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمود نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کا موضوع ”تعلیم کے لئے بین الاقوامی مالیاتی سہولت کے ذریعے انسانی صلاحیت کی ترقی“ تھا۔ شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کو سکول لانا پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ۔ اس ضمن میں فنڈز میں اضافے کے ذریعے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی تاہم پاکستان بین الاقوامی ترقی پارٹنر کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا۔








