برسلز۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر جاپان کی نائب وزیرِ خارجہ ایری آرفیا نے غیر رسمی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک–جاپان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپانی نائب وزیرِ خارجہ ایری آرفیا کی غیر رسمی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
برسلز۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر جاپان کی نائب وزیرِ خارجہ ایری آرفیا نے غیر رسمی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک–جاپان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔








