وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بینن کی ہم منصب کورین اموری برونیٹ سے ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ سے ملاقات کی

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے باقاعدہ نظام کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں وزراء نے پاکستان اور بینن کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کے قیام سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مکالمے اور مشاورت کے فریم ورک کو ادارہ جاتی شکل دی گئی۔

دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا۔