وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈین نیکولائیسکوکو رومانیہ کے وزیر خارجہ کے عہدے پر تقرری پرمبارکباد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نےڈین نیکولائیسکوکو رومانیہ کے وزیر خارجہ کے عہدے پر تقرری پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نےڈین نیکولائیسکوکو رومانیہ کے وزیر خارجہ کے عہدے پر تقرری پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ رومانیہ کے وزیر خارجہ کے عہدے پر تقرری پر ڈین نیکولائیسکوکو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ ڈین نیکولائیسکو کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں